کھیل - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: سردار تنویر الیاس کے خلاف مبینہ ہاؤسنگ اسکینڈل پر متاثرین کا احتجاج
پاکستان - 31 مارچ 2026
اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف مبینہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل پر متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
متاثرین کا مؤقف ہے کہ انہوں نے پانچ سال تک سوسائٹی پلاٹس کے نام پر رقوم ادا کیں، تاہم انہیں تاحال پلاٹ فراہم نہیں کیے گئے۔
مظاہرین کے مطابق سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی "تاج ریزیڈنشیا" کے پاس نہ تو این او سی موجود ہے اور نہ ہی زمین، اس کے باوجود شہریوں سے رقم وصول کی گئی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے بلیو ایریا میں واقع سردار پلازہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی عملے نے انہیں روک دیا، جس پر متاثرین نے مرکزی دروازے پر دھرنا دے دیا۔
احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ متاثرین نے خبردار کیا کہ اگر انہیں پلاٹس فراہم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
دیکھیں

