پی ایس ایل 11 میں فخر زمان پر بال ٹمپرنگ ثابت، دو میچز کیلئے معطل

news-banner

کھیل - 31 مارچ 2026

پاکستان کے کرکٹر فخر زمان کو پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں بال ٹمپرنگ کے جرم میں دو میچز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے اس معاملے پر تادیبی سماعت کی، جس میں تمام شواہد کا جائزہ لیا گیا اور فخر زمان کو ذاتی طور پر مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی دیا گیا۔

 

سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔

 

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دو میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

اس پابندی کے باعث فخر زمان اب ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

 

یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔