تازہ ترین - 31 مارچ 2026
پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی ہونی چاہیے: ساحر علی بگا
انٹرٹینمنٹ - 31 مارچ 2026
معروف گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معمولی معاملے پر بھارت پاکستان پر پابندیاں لگا دیتا ہے۔
مثال کے طور پر ہمارا اسپوٹی فائے (میوزک چینل) بھارت میں بند ہے، لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے اور اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔
ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی، لہٰذا ہماری عوام اور حکومت کو اپنے فنکاروں اور ملک کا ساتھ دینا چاہیے۔
دیکھیں

