دنیا - 01 اپریل 2026
6 دن بارشیں، ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، سیاحوں کو مری نہ آنے کی ہدایت، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
تازہ ترین - 01 اپریل 2026
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
کراچی میں آج رات سے 3 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے، اور کچھ علاقوں میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
لاہور میں بادل کھل کر برسے، اور نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلبرگ، جیل روڈ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں اولے بھی پڑے، جس سے موسم خوشگوار تو ہوا لیکن بجلی کا نظام متاثر ہوا۔
لیسکو ریجن میں 170 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، اور کوٹ رادھا کشن میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی دیکھنے میں آئی۔
وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل سیری بند کر دی گئی۔
ڈی پی او مری کے مطابق مری میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے پیش نظر مری آنے سے اجتناب کریں۔
دیکھیں

