دنیا - 01 اپریل 2026
ایران جنگ کے باوجود اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، انفانٹینو کا اعلان
کھیل - 01 اپریل 2026
فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلے گا۔
انفانٹینو کے اس بیان نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کروانا چاہتا ہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے قبل ازیں سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز کی منتقلی پر بات چیت کی تھی، جبکہ میکسیکو کی صدر نے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ابتدائی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
تاہم انفانٹینو نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تمام میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے، جس کا آغاز 11 جون سے ہوگا۔
ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر ایران نے سخت ردعمل دیا۔
فیفا نے زور دیا کہ تمام ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی اور فٹبال کو امن اور یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دیکھیں

