دنیا - 01 اپریل 2026
چین-پاکستان اقدامات میں تمام ممالک کو شمولیت کی دعوت
دنیا - 01 اپریل 2026
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین-پاکستان کے مشرق وسطیٰ اور خلیج سے متعلق امن اقدامات میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس میں عالمی برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔
یہ پانچ نکاتی منصوبہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد جنگ بندی، امن مذاکرات، اور غیر فوجی اہداف کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر کشیدہ صورتحال کو کم کرنے اور خطے میں جلد امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
دیکھیں

