کریمیا میں روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 اہلکار ہلاک

news-banner

دنیا - 01 اپریل 2026

کریمیا میں روس کا ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 

رپورٹس کے مطابق اے این 26 طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور اس میں سوار تمام 29 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 6 عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔

 

روسی میڈیا کے مطابق طیارے کا مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔