اسرائیل موجودہ جنگ کو آخری قرار دینے کی ضمانت نہیں دے سکتا، وزیر خارجہ

news-banner

دنیا - 01 اپریل 2026

اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ ضمانت نہیں دے سکتا کہ موجودہ جنگ اس کی آخری جنگ ہوگی، اور اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ یہ تنازع مستقبل کی جنگوں کا خاتمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی خطرات لاحق ہیں اور دشمن مستقبل میں بھی ملک کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے ہر وقت چوکنا رہنا ضروری ہے۔

 

گیدون سار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ وعدہ کرنا ممکن نہیں کہ آئندہ کوئی جنگ نہیں ہوگی، کیونکہ خطے کی صورتحال غیر یقینی اور سکیورٹی چیلنجز برقرار ہیں۔

 

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ کسی باضابطہ معاہدے کے بغیر بھی آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے الگ ہو سکتا ہے۔

 

اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل امریکی فیصلے سے قطع نظر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔