پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

news-banner

کھیل - 01 اپریل 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ حیدرآباد کنگزمین کی پہلی فتح کے تلاش میں ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔

 

یہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور حیدرآباد کنگزمین کا تیسرا میچ ہے۔

 

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔