تازہ ترین - 01 اپریل 2026
لیونل میسی ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کے دوران جذباتی ہو گئے
کھیل - 01 اپریل 2026
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی زیمبیا کے خلاف میچ کے دوران رو پڑے۔
گزشتہ روز ارجنٹینا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 5-0 سے شکست دی۔
لیونل میسی ہمیشہ کی طرح میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے، لیکن اس بار وجہ ان کی شاندار پرفارمنس نہیں بلکہ جذبات تھے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میچ کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کے باوجود بھی آبدیدہ ہو گئے۔
میسی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جدید پرتعیش پرائیویٹ طیارہ بھی توجہ کا مرکز بنا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ میچ لیونل میسی کے فٹبال کیریئر کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل تماشائی اپنے کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے، جسے دیکھ کر میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
دیکھیں

