تازہ ترین - 01 اپریل 2026
جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی فلم ساز گرفتار
انٹرٹینمنٹ - 01 اپریل 2026
جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز رنجیت بالاکرشنن کو اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے شکایت درج کروائی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم ساز نے انہیں ایک کارواں میں بلا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
اداکارہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے خواتین کی عزت پامال کرنے، جنسی حملہ، ناجائز قید اور فحش حرکات سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا اور آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انہیں چودہ روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ان پر ایسے الزامات لگے ہوں۔
دو ہزار چوبیس میں بھی ایک بنگالی اداکارہ نے ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انہوں نے کیرالا چلاچترا اکیڈمی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان کے وکیل کے مطابق جلد عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
دیکھیں

