تازہ ترین - 01 اپریل 2026
زین ملک کا نصرت فتح علی خان کو شاندار خراجِ تحسین
انٹرٹینمنٹ - 01 اپریل 2026
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے میوزک پروجیکٹ میں لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں ایک میوزک شو میں شرکت کے دوران زین ملک نے اپنے آنے والے البم کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔
ایک خصوصی سیگمنٹ میں مختلف گانے سنائے گئے جنہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا گیا، اسی دوران نصرت فتح علی خان کا ایک مشہور کلام چلایا گیا جسے زین نے فوراً پہچان لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نے ان کے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔
زین ملک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نئے البم کے ایک گانے کا نام بھی ’’نصرت‘‘ رکھا ہے، جو اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔
ان کے مطابق نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھوتی ہے اور اپنی اثر انگیزی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ زین ملک کا نیا البم سترہ اپریل کو ریلیز ہوگا، جبکہ اس کا گانا سائیڈ ویز پہلے ہی جاری ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہا ہے۔
مداح اب مکمل البم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
دیکھیں

