تازہ ترین - 01 اپریل 2026
مارچ میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کاروبار - 01 اپریل 2026
وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2026 میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح 1.18 فیصد بڑھی، جس سے مارچ 2026 میں سالانہ مہنگائی کی شرح 7.30 فیصد ہوگئی، جبکہ وزارت خزانہ نے مارچ کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 7.5 سے 8.5 فیصد لگایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 تا مارچ 2026 میں اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی، فروری 2026 میں سالانہ مہنگائی 6.98 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مارچ 2025 میں یہ شرح صرف 0.7 فیصد تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ مہنگائی 0.96 فیصد بڑھی، جبکہ شہروں میں 1.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی 7.17 فیصد اور شہری علاقوں میں 7.39 فیصد رہی۔
دیکھیں

