میٹا کا انسٹاگرام کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

news-banner

تازہ ترین - 01 اپریل 2026

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا انسٹاگرام کے لیے ایک نئی پریمیم سبسکرپشن سروس پر کام کر رہی ہے، جس سے صارفین دوسروں کی اسٹوریز کو گمنام طریقے سے دیکھ سکیں گے۔

 

ابتدائی طور پر انسٹاگرام پلس ممبرشپ کے لیے صرف میکسیکو، جاپان اور فلپائن کے صارفین سائن اپ کر سکیں گے۔

 

یہ سروس مقامی طور پر تقریباً 1 سے 2 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی اور صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوریز کو کتنے افراد نے ایک سے زیادہ بار دیکھا۔

 

دیگر فیچرز میں اسٹوریز کے لیے اینیمیٹڈ ’سپر لائک‘ ری ایکشن شامل ہے اور صارفین اپنی اسٹوریز کو زیادہ دیر تک دستیاب رکھ کر رسائی بڑھا سکیں گے۔

 

مزید براں، میٹا (جو فیس بک اور واٹس ایپ کی بھی مالک ہے) اپنی دیگر ایپس کے لیے بھی پے وال فیچرز آزما رہا ہے۔