تازہ ترین - 01 اپریل 2026
آرٹیمس 2 مشن: 5 دہائیوں بعد انسان چاند کے مدار میں جانے کیلئے تیار
تازہ ترین - 01 اپریل 2026
ناسا 5 دہائیوں بعد پہلا انسان بردار خلائی مشن آرٹیمس 2 آج چاند کے مدار میں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
اس مشن میں 4 خلا باز 10 روزہ چاند کے مدار کے لیے روانہ ہوں گے۔
لانچ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 24 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 24 منٹ) پر ہوگی۔
آخری انسان بردار مشن ناسا نے 1972 میں اپولو پروگرام کے تحت چاند پر بھیجا تھا۔
آرٹیمس 2 کے لیے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین اسپیس کرافٹ استعمال ہوں گے، اور ناسا لانچ کو لائیو اسٹریم کرے گا اور بعد از لانچ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
حکام کے مطابق موسم فی الحال سازگار ہے، مگر لانچ تک نگرانی جاری رہے گی۔
یہ مشن پہلے زمین کے مدار میں دو بار پرواز کرے گا اور پھر چاند کے اس حصے کی جانب جائے گا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔
10 روزہ آرٹیمس 2 مشن کا مقصد انسانوں کو چاند کے گرد لے جانا اور واپس لانا ہے۔
خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے، مگر یہ 1972 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔
آرٹیمس 2 مشن کا مقصد 2027 میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کی صلاحیت کو جانچنا ہے، جس کے تحت انسان دہائیوں بعد پہلی بار چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے اور یہ مشن اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کے ذریعے ہوگا۔
دیکھیں

