ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر فرحان رشید کو ہٹا دیا گیا

news-banner

تازہ ترین - 01 اپریل 2026

گنگارام ہسپتال میں گارڈ کے ذریعے خون کے نمونے لینے کے واقعے کے بعد ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کے ڈائریکٹر فرحان رشید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 

 عملے کی مبینہ غفلت ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق بلڈ بینک میں اسٹاف کی کمی اور گارڈ کے طبی عمل میں ملوث ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

 

پروفیسر ڈاکٹر شبنم بشیر کو ادارہ برائے بلڈ ٹرانسفیوژن کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے اس تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔