تازہ ترین - 01 اپریل 2026
صاحبزادہ فرحان کی سنچری، ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
کھیل - 01 اپریل 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔
اوپننگ بلے باز معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ واپسی کرنے والے شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب نے 27، عثمان خان 25، سعد علی 23 اور عرفان خان 22 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے محمد وسیم 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے دھواں دار آغاز کیا۔
اسمتھ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 106 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
شان مسعود نے 29 اور عرفات منہاس نے 26 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
حیدرآباد کی جانب سے صائم ایوب نے 2 اور مہیش تھیکشنا اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کا بہترین کھلاڑی صاحبزادہ فرحان قرار پایا۔
اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے مسلسل دو میچ جیت لیے، جبکہ حیدرآباد کنگزمین کو تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دیکھیں

