کھیل - 01 اپریل 2026
کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے آج سے بارش کا الرٹ جاری
تازہ ترین - 01 اپریل 2026
محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لیے آج سے 4 اپریل تک بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان رکھتا ہے، جس کے باعث کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد، مٹیاری، تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
سندھ کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں درمیانی اور چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے کھمبے، سولر پینلز، بل بورڈز اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی جبکہ کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جمعے کو بھی شہر میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
دیکھیں

