فلسطینی قیدیوں پر سزائے موت کی اسرائیلی قانون سازی، 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ مذمتی بیان

news-banner

دنیا - 02 اپریل 2026

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قیدیوں پر سزائے موت کے قانون کو شدید تنقید اور تشویش کا نشانہ بنایا ہے۔

 

مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف امتیازی اور خطرناک قرار دیا۔

 

 وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ یہ قانون کشیدگی بڑھا رہا ہے اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد، غیر انسانی سلوک، بھوک اور بنیادی حقوق سے محرومی کے شواہد موجود ہیں، اور یہ اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف وسیع تر خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مؤثر اقدامات کر کے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔