پاکستان - 02 اپریل 2026
سری لنکن بولر اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت چلے گئے
کھیل - 02 اپریل 2026
سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) جاری کرنے کی ہدایت دی جائے۔
نوان تھشارا نے درخواست میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا ہے۔ کیس کی سماعت کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں 9 اپریل کو ہوگی۔
آئی پی ایل میں نوان تھشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ تھا، لیکن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث سری لنکا کرکٹ نے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔
نوان تھشارا کا کہنا ہے کہ بورڈ کے ساتھ ان کا معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو آگاہ کرنے کے باوجود فٹنس معیار کی بنیاد پر این او سی نہ دینا غیر منصفانہ ہے۔
دیکھیں

