پاکستان - 02 اپریل 2026
لیبیا کشتی حادثہ کیس: انسانی اسمگلر وقاص بٹ گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع
دنیا - 02 اپریل 2026
گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک اہم انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ملزم وقاص علی المعروف وقاص بٹ شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے یونان منتقل کرنے میں سرگرم تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم چار مقدمات میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے مفرور تھا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے 2023 میں چار شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ان متاثرین میں سے ایک شخص کشتی حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، تاہم اب اسے گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
دیکھیں

