پاکستان - 02 اپریل 2026
پچاس سال بعد انسانوں کی چاند کے قریب واپسی، آرٹیمس ٹو مشن کا تاریخی آغاز
تازہ ترین - 02 اپریل 2026
امریکی خلائی ادارہ ناسا نے آرٹیمس ٹو مشن کو فلوریڈا سے کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیا، جو پچاس سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جانے والا ایک تاریخی قدم ہے۔
چار خلا بازوں پر مشتمل یہ مشن دس دنوں پر محیط ہوگا، جس کے دوران عملہ تقریباً چھ لاکھ پچاسی ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔
اس مشن میں چاند پر لینڈنگ شامل نہیں بلکہ مدار میں رہتے ہوئے سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔
اس مشن میں کرسٹینا کوچ، وکٹر گلوور اور جیریمی ہینسن سمیت چار خلا باز شامل ہیں، جو گہرے خلا میں ایک اہم سفر انجام دیں گے۔
یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ آخری بار انیس سو بہتر میں اپالو پروگرام کے تحت انسان چاند تک پہنچا تھا۔ آرٹیمس پروگرام کا مقصد مستقبل میں چاند پر مستقل انسانی موجودگی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مشن کے دوران جدید خلائی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جائے گا، جو آئندہ آرٹیمس تھری مشن کے لیے بنیاد فراہم کرے گا، جس کے تحت انسان کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ ہے۔
دیکھیں

