سونے کی قیمتوں میں کمی

news-banner

کاروبار - 02 اپریل 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد  گزشتہ روز کمی دیکھنے میں آ ئی،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کمی ہو گئی ہے۔

 

ملک میں فی تولہ سونا 7100 روپے کمی کے بعد 486,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6087 روپے کمی کے بعد 417,491 روپے کا ہو گیاہے۔

 

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 382,713 روپے ہوگئی۔

 

جبکہ عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔