تازہ ترین - 02 اپریل 2026
امتحانات میں نقل کے لیے سمارٹ چشمے کرائے پر دستیاب
تازہ ترین - 02 اپریل 2026
ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی آسان بنائی ہے، وہیں اس کا منفی استعمال تعلیمی نظام کے لیے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔
چین میں طلبہ امتحانات میں نقل کرنے کے لیے خفیہ کیمروں والے ’سمارٹ گلاسز‘ کرایے پر لینے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
فیوچریزیم کی رپورٹ کے مطابق، یہ جدید چشمے تصاویر لینے، ویڈیوز ریکارڈ کرنے، اور امتحانی سوالات کے جوابات فوری طور پر فراہم کرنے کے قابل ہیں۔
چونکہ ان کی قیمت زیادہ ہے، طلبہ انہیں خریدنے کے بجائے سستے مارکیٹ پلیسز سے روزانہ 40 سے 80 یوآن (تقریباً 1,500 سے 3,000 پاکستانی روپے) میں کرایے پر لے رہے ہیں۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر امتحانی طریقے وقت کے مطابق نہ بدلے، تو یہ ’ڈیجیٹل نقل‘ محنت کی جگہ لے سکتی ہے، اور چینی تعلیمی اداروں کو اس کے لیے فوری حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
شینزین سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کا دعویٰ ہے کہ اس نے محض چار ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد طلبہ کو یہ آلات فراہم کیے۔
دیکھیں

