تازہ ترین - 02 اپریل 2026
کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات ہفتے میں چار دن کھلی رکھنے کا فیصلہ
پاکستان - 02 اپریل 2026
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جاری کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کی جامعات کو ہفتے میں چار دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی۔
وفاقی وزارت تعلیم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فیڈرل بورڈ کے تحت آنے والے تعلیمی اداروں میں اس فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جامعات اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
دیکھیں

