تازہ ترین - 02 اپریل 2026
ملکی تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا
کاروبار - 02 اپریل 2026
ادارۂ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ملک کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران تجارتی خسارہ 23 فیصد بڑھ کر 28 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 22.67 ارب ڈالرز تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات میں 8 فیصد کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم 22.73 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 24.72 ارب ڈالرز تھا۔
دوسری جانب درآمدات میں 6.64 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 50.54 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 47.39 ارب ڈالرز تھیں۔
مارچ 2026 کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں 14.4 فیصد کمی ہوئی اور یہ 2.26 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ مارچ 2025 میں یہ 2.64 ارب ڈالرز تھیں۔
اسی ماہ درآمدات 4.99 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جس کے نتیجے میں مارچ 2026 میں تجارتی خسارہ 2.73 ارب ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال مارچ کے 2.63 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 3.71 فیصد زیادہ ہے۔
تاہم ماہانہ بنیادوں پر فروری کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 9.36 فیصد کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
دیکھیں

