امریکی طیارہ گرائے جانے کا ایران سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: صدر ٹرمپ

news-banner

دنیا - 04 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ گرائے جانے کے واقعے کا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

 

واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کی کارروائیوں کے باوجود سفارتی عمل جاری رہے گا۔

 

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک جنگی صورتحال ہے، تاہم اس کے باوجود مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔

 

امریکی حکام نے تاحال ان رپورٹس اور ایرانی دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں کی جن میں دو امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کا کہا گیا ہے۔