بھارت پھرڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، اب کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف

news-banner

پاکستان - 04 اپریل 2026

  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔

 

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے، دعا کریں اللہ مذاکرات کے اس پراسس میں ہمیں کامیابی دے۔

 

 انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے، پاکستان صلح صفائی کے کیلیے جو کوششیں کر رہا ہے اللہ ہمیں کامیاب کرے۔

 

 خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے، بھارت اپنے بندوں یا جو پاکستانی بھارت کی قید میں ہیں انکی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے جس قسم کی ذلت اٹھائی ہے ساری دنیا اور انکی عوام انکو جوتے مار رہی ہے، بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے پاکستان سے جو حال اس کا ہوا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ بھی بڑا ملک ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے کٹ چڑھائی ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔