پاکستان - 04 اپریل 2026
نیتن یاہو نے متعدد امریکی صدور سے ایران پر حملے کی درخواستیں کیں: سابق وائٹ ہاؤس چیف
دنیا - 04 اپریل 2026
سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، جارج بش، باراک اوباما اور جو بائیڈن سمیت ہر امریکی صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواستیں کی تھیں۔
راہم ایمینوئل کے مطابق ہر صدر نے اسرائیلی درخواست پر ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے خطرات کا بغور جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ امریکی قومی مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوجیوں کی جانوں اور قومی مفادات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے، اور کسی اور کو الزام دینا غیر معقول ہے۔
ایمنوئل نے مزید بتایا کہ نیتن یاہو کی درخواستوں کے باوجود تمام صدور نے محتاط موقف اختیار کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا آئینی نظام صدر کو کمانڈر ان چیف کے طور پر مکمل اختیار دیتا ہے۔
دیکھیں

