وزیراعظم کا خراج تحسین: ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

news-banner

پاکستان - 04 اپریل 2026

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ان کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کے لیے خلوص نیت سے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

 

 انہوں نے 1973 کے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا، جو ملک میں پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوامی طرز حکمرانی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے قابل قدر کاوشیں کیں اور وزیراعظم کی حیثیت سے پاکستان کی عالمی افق پر نمائندگی کی۔ 

 

وزیراعظم نے دعا کی کہ ذوالفقار علی بھٹو کی بلندی درجات حاصل ہوں اور ان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔