سائنسدانوں نے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا

news-banner

تازہ ترین - 04 اپریل 2026

 سائنسدانوں نے ایک ایسا کیو آر کوڈ تیار کر لیا ہے جو بیکٹیریا سے بھی چھوٹا ہے اور انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہے۔

 

ویانا یونیورسٹی کے محققین نے یہ ننھا کیو آر کوڈ خاص قسم کے سیرامک مواد پر کندہ کرنے کے لیے چارج شدہ ذرات کا استعمال کیا۔

 

 کوڈ کی جسامت صرف 1.98 مربع مائیکرو میٹر ہے، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا سب سے چھوٹا کیو آر کوڈ قرار دیا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ کوڈ نہ صرف انتہائی چھوٹا ہے بلکہ کئی سال تک ڈیٹا محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

 

 اس کے مشاہدے کے لیے الیکٹران مائیکرو سکوپ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ عام روشنی میں اسے دیکھا نہیں جا سکتا۔

 

تحقیق کاروں نے بتایا کہ یہ پیش رفت نینو ٹیکنالوجی میں ڈیٹا سٹوریج کے جدید حل تلاش کرنے اور نئی ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔