عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

news-banner

کھیل - 04 اپریل 2026

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے ہانگ کانگ میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ میں فتح حاصل کر کے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 

ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ملائیشیا کے جوکم چواہا کو 3-2 کے مقابلے میں شکست دی۔ 

 

میچ کے اسکورز 3-11، 11-13، 11-9، 11-3 اور 10-12 رہے۔

 

عاصم خان کی اس کامیابی سے پاکستان اسکواش میں ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کی توقع ہے۔