گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شوہر کا نام بھی بتا دیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 04 اپریل 2026

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

 

انورال خالد نے کوک اسٹوڈیو کے مقبول گانے "جھول" سے شہرت حاصل کی، جس میں ان کی دلکش آواز اور منفرد انداز نے سامعین کو بے حد متاثر کیا۔

 

گلوکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ 

 

انہوں نے اپنے شوہر معیز کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں شادی کی انگوٹھی دکھائی گئی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل نکاح کی تصاویر میں انورال خالد سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیے نظر آئیں، جو معروف ڈیزائنر نمرہ کھوکھر نے تیار کیا تھا، جبکہ دلہا آئیوری شیروانی میں ہم آہنگ نظر آئے۔

 

نکاح اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں عزیز و اقارب کی موجودگی میں منعقد ہوا۔