اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو اسٹار بن گئیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 04 اپریل 2026

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی 19 سالہ بیٹی شیلو جولی نے نئے میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہو کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

 

شیلو نے کے-پاپ آرٹسٹ ڈے یونگ کے گانے “What’s Girl To Do” میں اداکاری کی، جہاں وہ چوٹیوں میں بال باندھے اور لپ گلوس لگائے ڈانس فلور پر نظر آئیں۔

 

یوٹیوب اور انسٹاگرام پر مداحوں نے شیلو کی والدہ اینجلینا جولی سے مشابہت کی تعریف کی۔

 

شیلو نے گزشتہ سال قانونی طور پر اپنا نام شی جولی رکھ لیا تھا اور اپنے والد بریڈ پٹ کا نام چھوڑ دیا تھا۔


اینجلینا اور بریڈ پٹ کی طلاق دسمبر 2024 میں مکمل ہوئی، اور ان کے چھ بچے ہیں: میڈوکس، زہارا، پیکس، ناکس، ویوین اور شیلو۔

 

شیلو کو ڈانس کا خاص شوق ہے، اور ان کا نیا میوزک ویڈیو 7 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔