کھیل - 08 اپریل 2026
اسحاق ڈار کی قطر کے وزیرِ مملکت سے ٹیلیفون پر بات چیت
پاکستان - 08 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت، محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔
قطر کے وزیرِ مملکت نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور امن قائم کرنے میں اس کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے وزیرِ خارجہ پاکستان کو قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کی نیک تمناؤں سے بھی آگاہ کیا۔
دیکھیں

