اسلام آباد امن مذاکرات پر ٹرمپ پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا

news-banner

دنیا - 10 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلام آباد میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے گہری امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔

 

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر سکتا ہے۔

 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

 

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

ٹرمپ کے مطابق دونوں جانب سے سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے جو ایک ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

 

 اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔