اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دوبارہ دھاوا

news-banner

دنیا - 13 اپریل 2026

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے درجنوں غیر قانونی آباد کاروں کے ہمراہ ایک بار پھر مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

 

 بن گویر اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں الاقصیٰ کمپانڈ میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نجی زمینوں پر غیرقانونی طور رہ رہے ہیں۔ 

 

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کا اعلان واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا یہ دوسر اواقعہ ہے۔ 

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں 34 نئی بستیوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔