ہنگو ، انسداد پولیو ٹیم کے پولیس سکواڈ پر حملہ، اہلکار شہید، 4 زخمی

news-banner

پاکستان - 13 اپریل 2026

ہنگو میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس سکواڈ پر حملہ کر دیا جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ 

 

پولیس حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پولیس ٹیم پر حملہ ہوا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مزید نفری طلب کی گئی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 

حکام نے بتایا کہ ٹل پولیس سٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں اسرار الحق شہید ہوا جس کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔

 

 پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پولیس نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔