تازہ ترین - 13 اپریل 2026
وزیر اعلی کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان - 13 اپریل 2026
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر کیا جس کے بعد عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دیکھیں

