دنیا - 13 اپریل 2026
وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کا امکان، ترکی بھی جائیں گے
تازہ ترین - 13 اپریل 2026
وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ 48 گھنٹوں میں دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم ترکیئے کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔دورے کے دوران امریکا ایران مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ سفارتی کوششوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد نے دی ہے۔
دیکھیں

