پاکستان - 13 اپریل 2026
امتحانی مراکز میں طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں گے
پاکستان - 13 اپریل 2026
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (میٹرک بورڈ) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں گے۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر عزت اور رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کچھ شکایات سامنے آئی تھیں کہ امتحانی مراکز پر طالبات کے ساتھ سخت یا نامناسب چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اسی تناظر میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ طالبات اور والدین کے خدشات دور کیے جائیں گے۔
ہدایات کے مطابق طالبات کی چیکنگ مہذب اور باوقار طریقے سے کی جائے گی جس کے لیے خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا۔
ہدایات کا مقصد طالبات کا ذاتی وقار اور مذہبی حساسیت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نقل کو بھی روکناہے۔
دیکھیں

