علیمہ خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم

news-banner

تازہ ترین - 13 اپریل 2026

راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے خلاف سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کیے۔

 

 پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے پیش نہیں ہو رہیں، لہٰذا قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔

 

 دوسری جانب وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک ہے، جس کے باعث انہیں آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، اور عدالت سے شناختی کارڈ کی بحالی کا حکم دینے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

 عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا، جبکہ وکیل کو آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔