آبنائے ہرمز، چین کی ایران کی کھل کر حمایت

news-banner

تازہ ترین - 13 اپریل 2026

آبنائے ہرمز کے معاملے میں چین نے ایران کی کھل کر حمایت کر دی۔

 

 چینی وزیرِ دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز کے آر پار آ جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ چین کے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، جن کا ہم احترام کریں گے۔

 

 انہوں نے کہا کہ دوسروں سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں، آبنائے ہرمز کو ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیے کھلا ہے۔

 

 چینی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ ہمارا ملک دنیا میں امن و استحکام میں سنجیدہ ہے اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

 

 دوسری جانب آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں۔ 

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

 

 ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

 

چین نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا آغاز صورتِ حال بہتر بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

 

 ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔ 

 

آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں۔

 

 ترجمان کا کہنا ہے کہ اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ 

 

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔