دنیا - 13 اپریل 2026
را کیلئے جاسوسی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار
تازہ ترین - 13 اپریل 2026
سکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کیلئے جاسوسی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے بعد سزائیں بھی سنادی گئیں۔
دیکھیں

