سپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

news-banner

تازہ ترین - 13 اپریل 2026

سپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔

 

 چند روز قبل اسپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 واضح رہے کہ اسپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔ 

 

 ان کا کہنا تھا کہ اسپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

 

 یاد رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پیشِ نظر اسپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔