تازہ ترین - 13 اپریل 2026
امریکا ایران دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے،خواجہ آصف
تازہ ترین - 13 اپریل 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک ان شاءاللّٰہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔
دیکھیں

