پاکستان - 15 اپریل 2026
خلیجی بحران کے باعث بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار
دنیا - 15 اپریل 2026
خلیجی بحران کے باعث بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گئی۔
اقوام متحدہ کی ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی بھارت میں مزید 25 لاکھ افراد کو غربت سے دوچار کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ یہی صورتِ حال رہی تو خریف کی فصل شدید متاثر ہوگی اور خوراک کا بحران بھی پیدا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہے اور تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں
دیکھیں

