تہران کے تجریش سکوائر میں شہید بچیوں کی تصاویر آویزاں

news-banner

تازہ ترین - 15 اپریل 2026

ایران کے دارالحکومت میں امریکی حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں ایک جذباتی اور علامتی اقدام کیا گیا ہے۔

 

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے معروف تجریش سکوائر میں مناب سکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ 

 

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تصاویر دیکھ کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

 

یاد رہے کہ 28 فروری کو ایران کے علاقے مناب میں ایک اسکول پر امریکی حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔ اس واقعے نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا تھا۔