سی این جی کیوں بند کی ،ڈرائیور نے اپنے رکشے کوآگ لگا دی

news-banner

پاکستان - 15 اپریل 2026

سی این جی کی بندش کے خلاف نوشہرہ کینٹ کے علاقے شوبرا چوک میں احتجاج کیا گیا۔ 

 

احتجاج میں سی این جی ایسوسی ایشن، رکشہ یونین اور فلائنگ کوچ یونین کے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

 احتجاج کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی این جی کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بے روزگار ہو رہے ہیں اور ان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔