پاکستان - 15 اپریل 2026
امریکہ نے جنگ شروع تو کر دی نکلنے کی حکمت عملی نہیں سوچی۔برطانوی وزیر خزانہ
دنیا - 15 اپریل 2026
برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نےامریکہ روانگی سے قبل ر اخبار ڈیلی مرر کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات پر ’بہت مایوس اور ناراض‘ ہیں کہ امریکہ نے جنگ شروع تو کر دی لیکن اس سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں سوچی۔
بی بی سی کے پروگرام میں حکومتی وزیر جیمز مرے سے ریچل ریوز کے سخت ریمارکس کے بارے میں سوال کیا گیا۔ جیمز مرے کا جواب تھا: ’میرے خیال میں وزیر خزانہ اُن خیالات کی عکاسی کر رہی ہیں جو شاید برطانیہ میں بہت سے لوگ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے، ہم نے جس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کے باوجود ہماری معیشت پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیرِ خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں برطانیہ معاشی طور پر اس تنازع سے زیادہ متاثر ہو گا۔
دیکھیں

